• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کو پامال کیا جارہا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے۔

گورنر ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا تارڑ  نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے جاری سیشن کے دوران اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا اور اعتماد کا ووٹ لینے کا اس لیے کہا گیا کہ اس کی قانونی وجوہات ہیں۔

 عطا تارڑ نے کہا کہ ایک وجہ یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی کابینہ میں لڑائیاں ہورہی ہیں، ایم پی اے استعفی دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ممبر کو وزیر بنادیا جس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کوئی غیر قانونی قدم اٹھانے کو تیار ہیں نہ اٹھائیں گے، آئین کہتا ہے کہ وزیراعلیٰ مقرر کردہ وقت پر اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ گورنر کی صوابدید پر ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو کب ڈی نوٹیفائی کریں، کہا جارہا ہے کہ گورنر کے غیر آئینی اقدامات پر صدر کو خط لکھا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئینی اور قانونی طور پر آپ کے پاس اکثریت نہیں رہی، آج ایل ڈی اے کے اجلاس میں لاہور کا ماسٹر پلان منظور کیا گیا، لاہور میں گرین ایریا میں ہاؤسنگ اسکیموں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، پرویز الہٰی کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید