• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول، حکومت نظر ثانی کرے، پاکستان کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہییں۔  بھارت دہشت گردی کو ترک کرکے، بات چیت کے لئے موزوں ماحول پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیےکوششیں جاری رکھےگا۔

بھارتی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان نے ڈوزئیر تیار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے‏ بھارت دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتاہے، بھارت کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

قومی خبریں سے مزید