• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس نے 2 ارب روپے کے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچز کو مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پاکستان بلایا جائے گا۔ انڈوومنٹ فنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگا۔ 

اسکے علاوہ نیوٹریشن پروگرام پنجاب کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی الاؤنس کو 5 ہزار روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔ کابینہ نے محمد ساجد کی قائم مقام جنرل منیجر پنجاب پینشن فنڈ کے عہدے پر تقرری کی بھی منظوری دی۔ 

کابینہ نے کمرشل اکاؤنٹس میں موجود فنڈز کے استعمال اورانوسٹمنٹ کی پالیسی کی منظوری دے دی۔

قومی خبریں سے مزید