• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی، جماعت اسلامی کے سینیٹر کی تنقید

افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ اسلام کو خواتین کی تعلیم سے خطرہ نہیں، اسلام خواتین پر تعلیم کے دروازے کیسے بند کر سکتا ہے؟

سینیٹر مشتاق نے مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی کا امارت اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللّٰہ کو لکھا خط بھی شیئر کیا۔

 خط میں مفتی اعظم پاکستان نے لکھا کہ یہ بے بنیاد تاثر ختم کرنا ضروری ہے کہ اسلام خواتین کے خلاف ہے۔ شرعی حدود میں رہ کر لڑکیوں کی تعلیم کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید