• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ کل کو عدالت جانا ہے، عطاء تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی  عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ کل کو عدالت جانا ہے، 48 گھنٹے گزر چکے ہیں، اسپیکر کو خط بھی جا چکا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ گورنر کے پاس کوئی آپشن نہیں، ڈی نوٹیفائی کرنا ہی کرنا ہے۔

 عطاء تارڑ نے کہا کہ عدالت میں ہمارا کیس بہت مضبوط ہوگا، پرویز الہٰی کا وژن تھا کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونا چاہیے، ہمارا بھی یہی نظریہ ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پرویز الہٰی کا انٹرسٹ ہے کہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو، گورنر نے کہا کہ موجودہ سیشن میں اعتماد کا ووٹ لیں یا نیا سیشن بلائیں۔

قومی خبریں سے مزید