• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو چاہیے تھا اعتماد کا ووٹ لیتے اور گورنر کو کہتے کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا حل پرویز الہٰی کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اکثریت کھو چکے ہیں، سنا ہے وہ عدالت جارہے ہیں جو ان کا حق ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پرویز الہٰی عدالت کے بجائے 186 ارکان لے آئیں اور گورنر کو غلط ثابت کردیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران بھی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلے کیے۔

قومی خبریں سے مزید