• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام خان کی کتاب میں لکھی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، رانا مشہود

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب میں لکھی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، عمران خان کی نااہلی آج ان کے سامنے آگئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد کے دوران ان کے اپنے لوگ انہیں چھوڑ گئے۔

 رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بدترین ظلم کیا جا رہا ہے، قوم کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا گیا۔

 رہنما ن لیگ نے کہا کہ طیبہ نامی خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں یرغمال بنا کر رکھا گیا، یہ اقتدار کا بھوکا ثابت ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید