• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے جو انڈرٹیکنگ دی وہ ٹیکنیکل معاملہ ہے، فوادچوہدری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی نے جو انڈرٹیکنگ دی ہے وہ ٹیکنیکل معاملہ ہے، عدالت میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، عدالت نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چیف سیکریٹری کو کس نے مجبور کیا کہ وہ نوٹیفکیشن جاری کریں، دیکھتے ہیں چیف سیکریٹری یہ بتانے میں کتنا وقت لیں گے کہ کس نے نوٹیفکیشن جاری کروایا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر اور چیف سیکریٹری کو پنجاب اسمبلی میں بلا کر پوچھا جائے گا، ہم نے جو انڈرٹیکنگ دی ہے وہ یہ ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے کہنے پر جو انڈرٹیکنگ دی گئی پی ٹی آئی اس سے اتفاق نہیں کرتی، اسمبلیاں بہر حال تحلیل ہونی ہیں، اسپیکر اسمبلی صدر کو گورنر کےخلاف کارروائی کیلئے لکھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پہلے ہی تیار ہیں، ہمارا مطالبہ صرف یہی تھا کہ ہمارے بیرون ملک موجود ارکان واپس آجائیں، ہوسکتا ہے ہم ایک ہفتے سے پہلے ہی گورنر کا شوق پورا کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید