• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، انتہاپسندوں نے مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے شہر دہلی کے مضافاتی علاقے گروگرام میں ہندوتوا تنظیم کے کارکنوں نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں مصروف سیکڑوں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت والے کھلے میدان میں سیکڑوں مسلمان نمازِ جمعہ پڑھ رہے تھے تاہم موقع پر ہندوتوا تنظیم کے کارکنوں نے آکر نماز کی ادائیگی نہ ہونے دی۔

رپورٹس کے مطابق سیکٹر 69 کے ایک کھلے میدان میں نمازِ جمعہ ادا کی جارہی تھی کہ اس دوران مذہبی انتہاپسند تنظیم کے کارکنوں نے نعرے لگائے اور نمازِ جمعہ میں شدید خلل ڈالا اور مسلمانوں کو وہاں سے جانے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021ء میں ضلعی انتظامیہ نے نماز پڑھنے کے لیے 6 کھلی جگہیں مختص کی تھیں۔

پولیس کے مطابق مسلمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص جگہ پر نماز پڑھ رہے تھے۔

قریبی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ مسلمان وہاں سے جارہے ہیں جس کے بعد پولیس نے تنظیم کے کارکنوں سے جگہ چھوڑنے کو کہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید