بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت نے ریاستوں کو آکسیجن سلینڈرز اسٹاک کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
بھارتی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ فعال طبی انفرا اسٹرکچر اور ان کی دیکھ بھال ضروری ہے۔
بھارتی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مسافروں کی ایئرپورٹ پر رینڈم ٹیسٹنگ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں آج کورونا کے201 کیسز اور ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔