• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی، بسمہ اغوا کیس کا مرکزی ملزم آغا منصور عدالت میں پیش

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کے ملزم آغا منصور کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس نے ملزم آغا منصور کو کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو یکم جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوران سماعت اے وی سی سی پولیس نے کہا کہ ملزم دعا منگی اور بسمہ اغواء کیس میں مفرور تھا، آغا منصور ان دونوں اغوا کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

پولیس کے مطابق دعا منگی اغوا کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں، جسے نومبر 2019ء میں ڈی ایچ اے سے اغوا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید