• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کے پی کی لوکل گورنمنٹ دفتر میں تلخ کلامی


خیبر پختونخوا کے وزیر محکمہ ریلیف اقبال وزیر کی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لوکل گورنمنٹ حکام کا دعویٰ ہے کہ صوبائی وزیر اور ان کےحامیوں نے عملے کو کئی گھنٹے بند رکھا۔

صوبائی لوکل گورنمنٹ حکام نے کہا کہ انہیں ان کے حصے کی کلاس فور نوکریاں دینے کا کہا لیکن وہ شمالی وزیرستان کی ولیج کونسلز فور کے ملازمین کے آرڈر لے جانے پر بضد تھے، بات چیف سیکریٹری اور دیگر وزراء تک پہنچی مگر اقبال وزیر نہیں مان رہے تھے۔

 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیو نیوز نے صوبائی وزیر سے مؤقف لینےکیلئے رابطہ کیا، صوبائی وزیر اقبال وزیر نے مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے بدکلامی بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید