• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِاعظم کا یومِ ولادت: ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

میجر جنرل اظہر وقاص— فائل فوٹو
میجر جنرل اظہر وقاص— فائل فوٹو

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت پر ان کے مزار پر حاضری دی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے مزارِ قائد اعظم پر پھول رکھے، بانیٔ پاکستان کی روح کے ایصالِ ثواب اور ملک کی ترقی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو دنیا کا سب سے عظیم تحفہ دینے والے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔


قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید