• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کے خواتین سے متعلق ریمارکس پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہیں، عثمان ڈار

عثمان ڈار - فوٹو: فائل
عثمان ڈار - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے خواتین سے متعلق ریمارکس پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہیں۔

اپنے بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کا سوشل میڈیا پر پسپائی کا اعتراف ہمارے کارکنان کی فتح ہے، عمران خان نے پی ڈی ایم قیادت کو عوام میں جانے پر مجبور کردیا۔

 عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف بھی تیاری کرلیں اس بار نوجوان شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس کو فون کال کرنی ہے پہلے کرلیں، الیکشن کی رات منتیں ترلے نہیں کرنے دیں گے۔

 عثمان ڈار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت سے خوفزدہ لیڈر اب اسی کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید