• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے انٹر چینج تک اور موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور سیالکوٹ موٹر وے دھند کی وجہ سے مکمل بند ہے۔

جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹر وے پولیس کا کہان ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید