• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کیپٹن فہد سمیت 5 شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سپوتاز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے، قوم کی تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ جب سے امپورٹڈ سرکار آئی ہے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، جن کا مقصد صرف اپنا پیسہ بچانا ہو انہیں ملک کی کیا فکر ہو گی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آج سے 8 ماہ پہلے ہمارے دور حکومت میں مکمل امن و امان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ میں دھماکے سے 1 افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید