• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسموگ کے باعث اسکول، کالج مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور کے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

عدالتِ عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022ء سے 2 جنوری 2023ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

عدالتِ عالیہ کے حکم کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری تک ہو گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید