• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی واحد حکومت، جو ووٹروں سے خوفزدہ ہے، بابر اعوان

بابر اعوان - فوٹو: فائل
بابر اعوان - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ دنیا کی واحد حکومت ہے جو ووٹروں سے خوفزدہ ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں سے حق نمائندگی چھینا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی حکومتی ضد کی صرف ایک ہی وجہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کو امیدوار نہیں ملے اور امیدواروں کو ووٹر نہیں ملنے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں سے حق نمائندگی چھینا نہیں جاسکتا، دنیا کی واحد یہ حکومت ہے جو ووٹروں سے اتنی خوفزدہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید