• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ایک بار پھر سابق آرمی چیف پر الزام

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف پر الزام لگادیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے استفسار کیا کہ جب پاک افغان سرحد پر باڑ ٹوٹ رہی تھی تو کیا ہمیں پتا نہیں چلا؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام لگایا کہ اُس وقت دراصل ہماری فورس کو پولیٹیکل انجینئرنگ میں لگایا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو اُس وقت بار بار کہا کہ ہمیں محتاط رہنا چاہیے، دہشت گردی بڑھ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب میر علی اور میران شاہ میں طالبان کے جھنڈے لگا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہمیں سیکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے لیکن ہمارے پاس ایک اور جنگ لڑنے کا پیسہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایس آئی ایک منظم اور باصلاحیت ادارہ ہے، اسے پولیٹیکل انجینئرنگ کے بجائے احتساب کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید