• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی ملاقات

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین کے تینوں صاحبزادے بھی موجود تھے۔

گورنر اور روحانی پیشوا کے درمیان قومی ترقی میں بوہری کمیونٹی کے کردار، درپیش مشکلات اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ نے سیدنا مفضل سیف الدین سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آپ کے والد سے بھی خصوصی مراسم رہے، بوہری کمیونٹی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سیدنا مفضل سیف الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، یہاں آکر بےحد خوشی ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید