• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی طبیعت سے متعلق بتا دیا۔

صحت سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔

معروف عالم دین نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل اور احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔

 طارق جمیل نے کہا کہ تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کی زیر نگہداشت رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، کینیڈا کے اسپتال میں ایک روز قبل اُن کی اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید