• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے، جو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کررہے ہیں، ان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی۔

کاروبار کیلئے سازگار ماحول کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے دیوالیہ ہونے کا پرچار کر رہی ہے، معیشت کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحرانوں سے کامیابی کے ساتھ نکل جائے گا، ہمیں اپنی برآمدات کو کم سے کم مدت میں 100 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی مارکیٹ میں برآمدات کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، چین کی 2 ہزار 250 ارب ڈالر درآمدات میں ہمارا حصہ فقط 3 ارب ڈالر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام چیمبرز چین کو برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں، نجی شعبہ کا کردار معاشی ترقی کے انجن کا درجہ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نے سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بہتر انداز سے قابو پایا۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں تجارتی حلقوں کے نمائدگان نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید