• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: کوژک ٹاپ پر شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

چمن میں کوژک ٹاپ پر شدید دھند کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

لیویز کے مطابق 10 کلومیٹر کا علاقہ دھند کی لپیٹ میں ہے۔

اس صورتحال کے باعث کوئٹہ سے چمن آنے والی ایک کار کھائی میں جا گری۔ کار میں 4 سے 5 افراد سوار تھے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ دھند، پھسلن اور سرچ لائٹس نہ ہونے سے زخمیوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید