پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر اشرف چوہدری نے رائیونڈ روڈ لاہور پر بڑی فیڈ فیکٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
اشرف چوہدری کا کہنا ہے کہ مرغی فیڈ کے لیے سویابین درآمد میں 3 ماہ سے رکاوٹ ہے، کئی چھوٹی فیڈ مل بند کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اجازت کے باوجود سویابین پورٹ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے، مچھلی سے حاصل فیڈ بہت مہنگی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن کے چیئرمین غلام محمد پٹھان نے کہا تھا کہ پولٹری انڈسٹری کے پاس صرف 7 دن کا فیڈ اسٹاک ہے۔
غلام محمد پٹھان نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے بندرگاہ پر سویا بین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی جس کی وجہ سے پولٹری کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔