• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ کافی زیادہ ہے: کین ولیمسن

کین ولیمسن—فائل فوٹو
کین ولیمسن—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ کافی زیادہ ہے، جب سے کرکٹ کھیل رہا ہوں پاکستان سے حیران کُن ٹیلنٹ آتا دیکھا ہے۔

کراچی میں ’جیو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ اگر اہم کھلاڑی ان فٹ بھی ہوں تو پاکستانی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر کافی اچھا لگا، پچھلا میچ بہت زبردست ہوا، ہم نتیجہ حاصل کر سکتے تھے۔

کین ولیمسن نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے کنڈیشنز کے مطابق پلاننگ کریں گے، پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔

کیوی کرکٹر نے کہا کہ ہر جگہ مختلف کنڈیشنز کا ملنا ٹیسٹ کرکٹ کو چیلنجنگ بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان میں زبردست کرکٹ کھیلی، آج کل کی بڑھتی ہوئی کرکٹ میں تینوں فارمیٹ کے لیے تیار رہنا چیلنج ہے۔

کین ولیمسن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہر ٹیم اپنی اسٹرینتھ کے حساب سے حکمتِ عملی اپناتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید