جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹروں نے انہیں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت سے متعلق مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں منسوخ رہیں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے۔
عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے، وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔
رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر طبیعت پرسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔