عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل لال حویلی سے 3 بجے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔
شیخ رشید نے لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات میں ملک کے مسائل پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہو کر رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت الیکشن نہیں روک سکتی۔
حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کو پتا ہے الیکشن میں ان کو ووٹ نہیں پڑنے، کچھ اور پڑنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہو مگر کوئی رابطہ نہیں، میری خواہش ہے مقبول جماعت کے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل کریں گے، معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے صاف اور شفاف الیکشن ہوں۔