• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان ٹیٹ بطور بولنگ کوچ اپنی کارکردگی سے مطمئن

شان ٹیٹ - فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر
شان ٹیٹ - فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر

پاکستانی مینز ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ قومی ٹیم کےلیے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو ہر فارمیٹ کھلانا مناسب نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ فاسٹ بولرز کو آرام دینا چاہیے، فاسٹ بولر کے لیے ٹیسٹ میچ اتنا مناسب نہیں رہا۔

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی سے بطور پاکستانی بولنگ کوچ مطمئن ہوں۔

میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ کل کا دن باقی ہے، ہم میچ جیت سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید