• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام

الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

اسپتال کی ایک نرس کی جانب سے سیکریٹری صحت اور دیگر حکام کو خط لکھا گیا ہے، خط میں اسپتال کے انتظامی عملے کی جانب سے نرسوں کو بلیک میل کرنے کی شکایت  کی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ خط میں کسی نرس کا نام درج نہیں، الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید