• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ایم ڈی، آئی ایم ایف کا ٹیلی فونک رابطہ

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کو منیجنگ ڈائریکٹر، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (ایم ڈی، آئی ایم ایف) نے ٹیلی فون کیا۔

اسلام آباد سے وزیراعظم آفس کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر اظہار ہمدردی کیا۔ 

ایم ڈی، آئی ایم ایف نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ایم ڈی، آئی ایم ایف کی تشویش پر شکریہ ادا کیا۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر ایم ڈی، آئی ایم ایف کو جینیوا میں پرعزم پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ایم ڈی، آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 9 اور 10جنوری کو بلایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جینیوا کانفرنس میں صرف ورچوئلی شرکت کرسکیں گی۔ 

ایم ڈی، آئی ایم ایف نے جینیوا کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید