• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی ایران کے شمالی شہر قزوین پر شدید بمباری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے ایران کے شمالی شہر قزوین پر شدید بم باری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی شہر تبریز میں بمباری سے پاسدارنِ انقلاب کی میزائل اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل اڈے میں ہونے والے نقصانات کو ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

اسرائیل نے ایرانی شہر اصفہان میں ایئر بیس پر بھی بم باری کی ہے۔

دوسری جانب تل ابیب کے جنوبی ٹاؤن یام ایران نے میزائل حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تل ابیب کے جنوبی ٹاؤن یام پر ایرانی میزائل حملوں سے شدید نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی میزائل حملوں میں 80 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یام ٹاؤن کی تعمیرِ نو میں کم از کم 5 سال لگیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید