• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ٹی وی پر حملے کا ہدف پروفیسر محمد مرندی تھے، جارج گیلوے

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ٹی وی پر اسرائیلی حملے کا ہدف ایرانی پروفیسر محمد مرندی تھے۔

جارج گیلوے کے مطابق پروفیسر مرندی حملے کے وقت ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں پیئرس مورگن کے ساتھ طے شدہ انٹرویو کرنے کےلیے موجود تھے۔

ایرانی حکام معروف تجزیہ کار اور پروفیسر محمد مرندی کو اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کرچکے ہیں، انہیں کہا گیا کہ وہ موبائل فون بھی ساتھ نہ رکھیں۔

پروفیسر محمد مرندی پہلے ہی اپنی رہائش گاہ چھوڑ چکے، وہ ایرانی چینل پر حملے کے وقت عمارت میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملہ کیا اور سرکاری ٹی وی چینل پر میزائل داغا تھا۔

براہ راست نشریات کے دوران حملہ ہونے پر ٹی وی چینل کی خاتون اینکر سحر امامی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے نشریات جاری رکھیں۔

حملے کے بعد ایرانی ٹی وی چینل نے عبرانی زبان میں اسرائیلی ٹی وی چینلز کے لیے وارننگ جاری کی اور لکھا کہ اسرائیلی ٹی وی چینلز خالی کردیے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید