وزیر اعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورۂ جینیوا میں حکومتی وفد کو بڑی کامیابی مل گئی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے عالمی سطح پر کوششیں رنگ لے آئیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جینیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں، دوست ممالک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی پکار پر بڑھ چڑھ کر امداد کا اعلان کیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی طرف سے 4.2 ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا، جبکہ ورلڈ بینک نے شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔