• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران سر پر صلیب گرنے سے پادری چل بسے

---تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گوایاکیل میں چرچ کے اندر عبادت کی تقریب کے دوران لکڑی کی بڑی صلیب گرنے سے پادری چل بسے۔

واقعہ آن لائن براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران پیش آیا۔

شہر کے آرچ ڈائیوسیز کے مطابق پادری پیٹریسیو الفریڈو سانچیز مولیناری چرچ آف پرپیچو سوکورو میں پیش آنے والے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پادری عبادت کی قیادت کر رہے تھے کہ ان کے پیچھے نصب لکڑی کی بڑی صلیب اچانک گر کر ان کے سر پر جا لگی۔

چرچ میں اتوار کو پادری کی یاد میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت گوایاکیل کے آرچ بشپ کارڈینل لوئس کیبریرا نے کی۔

چرچ انتظامیہ نے اپنے بیان میں دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پادری کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے شراکت دار ادارے ایکواویسا کے مطابق پادری حادثے کے وقت شادی کی تقریب کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید