برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب تباہ کن اور بہت غیرمعمولی تھا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی موسمیاتی ایمرجنسی میں پاکستان فرنٹ پر تھا، لندن میں اس بار گرمیوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک گیا۔