لاس اینجلس (اے پی پی) امریکہ اور کولمبیا کی ٹیمیں کوپا امریکا فٹ بال کپ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ میگا ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گروپ اے کے پہلے میچ میں میزبان امریکن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی، ڈیمپسے نے میچ کے 27 ویں منٹ میں واحد گول کیا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں کوسٹاریکا نے کولمبیا کو 3-2 گولز سے ہرایا، فتح کے باوجود کوسٹاریکا کی ٹیم لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، فاتح ٹیم کی طرف سے وینی گاس، فابرا اور بورگس نے گول اسکور کئے۔