• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگی، کوئی لڑائی نہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگی۔

 لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ وہ خود پر حملہ، شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ بدسلوکی معاف کرکے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ تحریک انصاف آگے بڑھنے کو تیار ہے۔

صحافیوں سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مونس الہٰی کی بے انتہا تعریف بھی کی۔

عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کے بڑوں کو بھی مونس نے ہی راضی کیا، انہیں بتایا مستقبل پی ٹی آئی کے ہی ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ چینلز کی بندش، صحافیوں کو نکالنے سے  میرا تعلق نہیں تھا۔

قومی خبریں سے مزید