ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے عزیزوں، خصوصاً میناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کے پہلے دن امریکی، صہیونی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئیں۔ باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
قبل ازیں ایرانی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔