• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے ہوگا

اسلام آباد( را نا غلام قادر)اسلام آ بادمیں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے ہوگا۔ ذرائع کے مطا بق امریکی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے نورخان ایئربیس پہنچ گئے ‘ خصوصی طیاروں میں امریکی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاجسٹک سامان اور گاڑیاں بھی ہیںجبکہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا ہے کہ بحری ناکہ بندی جاری رہنے تک تنازعات بھی برقرار رہیں گے۔رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں امریکا کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ آپ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ آپ اپنی ناکہ بندی کو مزید سخت کرتے رہیں۔آپ ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دیں۔آپ نامناسب مطالبات پر اصرار کریں۔ آپ محض بیانات بازی کرتے رہیں اور یہ ظاہر کریں کہ آپ سفارت کاری کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید