• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی جہاز قبضے میں لیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے ایک ایرانی جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی پرچم والے مال بردار بحری جہاز کا نام ’توشکا‘ ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا جہاز تقریباً  900 فٹ لمبا اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے۔

امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز ’توشکا‘ کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نے سننے سے انکار کر دیا۔

امریکی صدر کاکہنا ہے کہ امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم میں سوراخ کرکے اسے روکا، جہاز اب امریکی میرینز کےقبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید