• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (رانا غلام قادر،ایوب ناصر، راحت منیر،حافظ وسیم اختر) ایران امریکا مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر اتوار کو ہی شہر اقتدار میں سیکورٹی ریڈ الرٹ جبکہ راولپنڈی میں ہائی الرٹ کر دی گئی، سیکورٹی کیلئے مجموعی طور پر 18 ہزار نفری تعینات کردی گئی، اسلام آباد پولیس،پنجاب پولیس، پاک رینجرز اور ایف سی بھی تعینات رہے گی ، نور خان ائیر بیس اور اسلام آباد ائیر رپورٹ سے ریڈ زون تک اہم عمارتوں پر رینجرز اور اسنائپرز تعینات ہونگے، ریڈزون اور توسیعی ریڈزون سیل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک داخلہ بند ہوگا،جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کئ دوسرے دو ر کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔آنے والے معزز مہمانوں کو ریڈ زون میں واقع نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائیگا۔ڈیوٹی پر ما مور پولیس افسران کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام افسران اپنی اینٹی رائٹ کٹس کو لازمی استعمال کرینگے۔ پنجاب کے 10 اضلاع سے 7 ہزار نفری اسلام آباد تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس،پنجاب پولیس،پاک رینجرز اور ایف سی بھی تعینات رہے گی ۔پاک آرمی اور اسلام آباد پولیس کے ساتھ مشترکہ ناکے ہونگے۔نور خان ائیر بیس اور اسلام آباد ائیر رپورٹ سے ریڈ زون تک اہم عمارتوں پر رینجرز اور سنائپرز تعینات ہوں گے۔ روٹ کے راستوں پر گرین بیلٹس اور سروس روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید