وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر 3 بڑے سیاسی قائدین سے مشاورت کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔
وزیراعظم نے دوران گفتگو پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر تینوں قائدین سے مشاورت کی ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی ہے۔