• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی جماعت اسلامی کو نمبر ون تسلیم کرے، میئر کراچی ہمارا ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو کراچی کی نمبر ون پارٹی تسلیم کرے، پیپلز پارٹی جب تک جماعت اسلامی کو نمبر ون نہیں مانتی بات چیت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے انتخابات میں بعض سیٹوں پر دھاندلی کے مکمل ثبوت موجود ہیں، حکمران جماعت نے سازش کے ذریعے جماعت اسلامی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کا مینڈیٹ قبول کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، جماعت کا مکمل مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ شہر کو امن، خوشحالی اور ترقی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید