الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں پر نوٹس جماعت اسلامی کی درخواست پر لیا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بے ضابطگی کیس 23 جنوری کو مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) ریٹرننگ افسر اور امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس اورنگی ٹاؤن کی یو سی 3، 7 اور 8 کے حوالے سے لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے گلشن یوسی 1 میں بے ضابطگی پر بھی نوٹس لیا گیا۔