بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک 32 سالہ شخص شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھاب پر رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ واقعہ مدھیا پریش کے ریوا ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا۔
ابھے سچان نامی یہ شخص اتر پردیش کے ضلع کانپور کا رہائشی تھا جو ضلع ریوا شادی کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے آیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ سچان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔