پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
عمران خان کی زیر صدارت الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے عمران خان کو بریف کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد بلاک کی سطح پر تنظیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ن لیگ کے دیے گئے نام ان کی غیر سنجیدگی کا اظہار ہے، نگراں حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نگراں حکومت کیلئے ایسے نام دیے جن پر کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا۔