نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے جاری کیا۔
پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کی جانب سے اسلم اقبال، بشارت راجہ، ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کمیٹی میں ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران بھی شامل ہیں۔
کمیٹی 3 دن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دے گی۔
کمیٹی ممبران کے نام وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیش کیے تھے۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔