• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سہراب گوٹھ میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ 

مقامی پولیس کے مطابق ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کامران اور امان شامل ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق متوفی امان شادی ہال میں ویٹر کا کام کرتا تھا جبکہ  کامران شادی ہال میں کام کرنے والے ویٹرز کا سپر وائزر تھا۔ 

پولیس کے مطابق ڈمپر کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ 

قومی خبریں سے مزید