• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کردیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

اسلام آباد (اے پی پی /این این آئی)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔ موڈیز کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے‘ پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کا دباؤ بدستور برقرار ہے جبکہ آئندہ 12سے 18ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کا امکان ہے‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو ’’مستحکم‘‘ قرار دیئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پذیرائی کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملکیمعیشت استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے‘علاوہ ازیں موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید