• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی پر خطے کے ممالک سے بات چیت کی جانی چاہیے، محمود اچکزئی

محمود خان اچکزئی(فائل فوٹو)۔
محمود خان اچکزئی(فائل فوٹو)۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور خودکش حملوں سے متعلق صرف خطے کے ممالک سے بھی بات چیت کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دریائے سندھ کے دوسری جانب پشتون اور بلوچ علاقوں میں اس وقت کشیدگی ہے، پارلیمنٹ میں اس دہشت گردی سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سنا تھا اسلام آباد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، دہشت گردی تب شروع ہوئی جب روس کیخلاف افغانستان میں بین الاقوامی گروہوں کا ساتھ دیا۔  

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان کی واحد جنگ ہے جس میں پوری دنیا شامل ہوئی، اس وقت کوشش ہو رہی ہے کہ ایران کے بہانے ہمارے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان افغانستان اور دیگر پڑوسی ممالک کی ایک مشترکہ کانفرنس بلائے، دنیا کے ممالک کے سامنے افغانستان کو بٹھا کر اس سے سوال پوچھیں تاکہ وہ جواب دے۔ 

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ممالک تگڑے ہیں خطے کے امن کیلئے اجلاس بلا کر بات چیت کریں

قومی خبریں سے مزید